سوات پولیس نے بھائی کو قتل کرنے والا گرفتارکرلیا

ملزم نے وقوعہ کی رات منصوبہ بنا کر گھر میں پڑا مقتول بھائی کے پستول سے فائر کر کے قتل کیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کے مطابق  16 فروری 2023کو مدعی نجیب اللہ ولد حضرت رحمان  نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ میرے بھائی عجب کو کسی نامعلوم شخص یا اس نے خود کو فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف عطا ء اللہ شمس کے نگرانی میں دیگر پولیس پر مشتمل ایک سپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔ تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی خطوط اور تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم نجیب اللہ ولد حضرت رحمان کو ٹریس کر کے حسب ضابطہ گرفتار کرلیا ۔دوران تفتیش ملزم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ قتل گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے کیا ہے اور وقوعہ کی رات منصوبہ بنا کر گھر میں پڑا مقتول بھائی کے پستول سے فائر کر کے قتل کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More