کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی سے متعلق ورچوئل جائزہ اجلاس

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی کا ورچوئل جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی نے اجلاس کو اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری، گوڈ گورننس فریم ورک اور ریونیو اہداف کے حصول میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے رمضان المبارک کے لئے پیشگی اقدامات کا آغاز کرنے اور اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے رمضان سستا بازار اور رمضان دسترخوان کا اہتمام کرنے اور اس کے لئے منظم اور معیاری منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اضلاع میں انتظامی آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ یقینی بنانے اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اضلاع میں پرائس کمیٹیوں اور ریونیو میٹنگز کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے اہداف کے حصول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مفاد عامہ سے جڑے امور پر میٹنگز بروقت یقینی بنانے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری اداروں کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے اس سلسلے میں کوئی بھی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے غیر قانونی مائیننگ اور کرش پلانٹ امور کا بھی جائزہ لیا اور کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے اس سلسلے میں اب بھی شکایات موصول ہورہی ہیں لہذا سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے ماحول دشمن اقدامات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More