اقلیتی برادری کے نوجوانوں کے لئے منعقدہ چھ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے مذہبی اقلیتوں برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لئے منعقدہ چھ روزہ تربیتی ورکشاپ مینگورہ میں اختتام پزیر ہوگیا۔ استعداد بڑھانے اور ہنر مند بنانے کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے نوجوانوں نے ملازمت اور ہنرمندی کے حوالے سے بنیادی امور پر تربیت حاصل کی۔ ورکشاپ سے ضلع سوات کے اسسٹنٹ کمشنرز نے خطاب کیا اور پرووینشل مینجمنٹ سروس کے لئے تیاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں شریک نوجوانوں سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے امتحانات کی تیاری کو سنجیدگی سے لینے اور تیاری میں بھرپور محنت کو اولین شرط قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کی جائے تو سٹوڈنٹ چاہے پرائیویٹ ہو یا ریگولر فرق نہیں پڑتا اور کہنا تھا کہ وہ خود ایک پرائیویٹ سٹوڈنٹ رہے ہیں اور پی ایم ایس امتحان پاس کیا۔ اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے لئے اس میں شرکت لازمی ہے اور امتحان تمام شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اقلیتی برادری کے نوجوان میں بیش بہا ٹیلنٹ موجود ہے مگر تھوڑی بہت رہنمائی کی ضرورت ہے اور ایسے میں اس قسم کا ورکشاپ ایک نہایت ہی بہترین اقدام ہے۔ ورکشاپ میں شر یک نوجوانوں نے ورکشاپ میں دلچسپی لیتے ہوئے ماہرین سے سوالات بھی کئے۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر بیساکھی اور ایسٹر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More