سنگوٹہ پبلک سکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ،ایک بچی جاں بحق،ایک استانی اور چھ بچیاں زخمی

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام) سنگوٹہ پبلک سکول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہکار کی فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن منگلور کی حدود میں سنگوٹہ پبلک سکول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار محمد عالم کی فائرنگ سے سکول کی ایک بچی پانچ سالہ عائشہ دختر عابد سکنہ چارباغ جاں بحق ہو گئی جبکہ  روما حسین، ناہید،اریشہ،حورین وجیہہ،عیشال اور حریم زخمی ہو گئیں۔تمام زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش کی جا ری ہے ، پولیس اہلکار قاتل ہے جس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ افسوسناک واقعے کے بعد سوات کے سماجی و سیاسی شخصیات نے اسپتال کے دورے بھی کئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More