سکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، شفاف تحقیقات کی جائے، فضل حکیم خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈویژنل صدر پاکستان تحریک انصاف ، سابقہ ایم پی اے و ڈیڈک چئیر مین فضل حکیم خان نے سنگوٹہ پبلک سکول فائرنگ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، فضل حکیم خان کا کہنا ہے کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں ایک بچی شہید اور چھ زخمی ہو ئی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، غمزدہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے پولیس حکام اور موجود حکومت سے واقعے کی شفاف تحقیقات کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More