سانحہ سنگوٹہ سکول ،سوات بار ایسوسی ایشن نے ڈی پی او سوات کے تبادلے کا مطالبہ کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سانحہ سنگوٹہ کیخلاف سوات بارایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرسعیدخان ایڈووکیٹ منعقدہواجس میں وکلاء نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے آنے کے بعد پے درپے واقعات ہوئے جس میں سوات میں طالبعلم عبیدخان،کبل سی ٹی ڈی اور اب سنگوٹہ واقعہ نے عوام میں پریشانی کی لہردوڑادی ہے اور ڈی پی او کے بیانات کو مشکوک قراردیا ہے ۔ اجلاس نے متفقہ طور پر قرار داد پاس کی کہ موجودہ ڈی پی او کو فی الفور تبدیل کیا جائے ورنہ وکلاء آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے اور حالات کی خرابی کے ذمہ داری متعلقہ صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سکول میں جس پولیس اہلکارکی فائرنگ سے معصوم بچی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئیں اس اہلکارکو فوری اور سخت سزادی جائے،انہوں نے کہاکہ سنگوٹہ سانحہ کی وجہ سے طلبہ،والدین اور اساتذہ سمیت عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ علاقے میں پریشانی کی لہردوڑگئی ہے،سانحہ سنگوٹہ اوراسی طرح کےدیگرواقعات کے حقائق عوام کے سامنے لائی جائیں،انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکاروں کا میڈیکل چیک اپ کیاجائے اگران میں نفسیاتی یا ذہنی مریض ہو تو انہیں محکمہ سے نکال باہر کیاجائے،انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام وکلاء کی طرف پرامید نظروں سے طرف دیکھ رہے ہیں لہٰذہ ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی دادرسی اورنمائندگی کریں گے اورحالیہ واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابرکے شریک ہیں اوران کے ساتھ ہرممکن تعاؤن کریں گے،اس۔موقع پر شرکاءنے قراردادکے ذریعے تمام واقعات کی فوری انکوائری اور اورملوث افرادکیخلاف دہشتگردی کے قانون کے مطابق مقدمہ درج کامطالبہ کیا،مقررین میں سوات بارایسوسی ایشن کے صدرسعیدخان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری دنیازیب خان ایڈووکیٹ،عمرعلی شاہ ایڈووکیٹ،ریاض احمدخان ایڈووکیٹ ،عطاء اللہ جان ایڈووکیٹ،سیدصدام حسین ایڈووکیٹ،مجرب خان ایڈووکیٹ،حیدرعلی ایڈووکیٹایڈووکیٹ،سردارعنایت اللہ ایڈووکیٹ،نیازخان ایڈووکیٹ،احمدشاہ ایڈووکیٹ ،ثناء اللہ ایڈووکیٹ ،امیرالدین ایڈووکیٹ،رحیم شاہ ایڈووکیٹ،حافظ بخت امین ایڈووکیٹ اوردیگروکلاء شامل تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More