پرتشدد واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیئرمین مختیار خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت جمہوری اور آئینی جماعت ہے اور ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتی ہے، 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ سوات میں ساتویں صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے سینیئر ڈپٹی چیئرمین سردار محمد رضا، ڈپٹی چیئرمین حیدر خان اور جنرل سیکرٹری خورشید کاکا جی اوردیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، کانفرنس میں جنوبی پختونخوا اور شمالی پختونخوا کے پارٹی رہنماؤں، کارکنوں سمیت خواتین ونگ کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کانفرنس کے دوران صوبائی سیکرٹری اشرف خان ہوتی نے پارٹی کی 10 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی تنظیم سازی اور پختون خواہ وطن پختونوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کرنا ہے تاکہ پارٹی کا ہر کارکناس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ ہم تشدد کے خلاف اور امن کے پیروکار ہیں اور کس بھی صورت ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کے حامی نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ جمہوریت کو نقصان پہنچا کر سیاستدانوں کو دیوار سے لگایا گیا، ہم چاہتے ہیں کہاس ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی ہو، اگر آئین میں 3 ماہ کے اندر اندر الیکش کا قانون موجود ہو تو الیکشن ہونا چاہئے نہ کہ ملک میں غیر آئینی اقدامات کو دوام دیا جائے، انہوں نے تمام پختونوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کیلئے متحدہ محاذ بنا کر جدوجہد کریں، اس موقع پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More