پاکستان میں بروقت جمہوری اندازکے انتخابات کے خواہاں ہیں،خوشحال خان کاکڑ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پختونخواملی عوامی پارٹی کے چئیرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہاہے کہ پارٹی معاملات پر اصولی موقف پر قائم ہے،خودساختہ فیصلوں کے قائل نہیں، پاکستان میں بروقت جمہوری اندازکے انتخابات،افغان میں انسانی حقوق کی پاسداری کے خواہاں ہیں،مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالاجاسکتاہے،بنوں جرگہ کے مطابق افغانستان میں انسانی حقوق بحال کئے جائیں،الیکشن میں حصہ لیں گے،اتحاد کے دروازے کھلے رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدین سوات میں نومنتخب مرکزی کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپارٹی کے شریک چئیرمین مختارخان یوسفزئی،سینئرڈپٹی چئیرمین رضامحمدرضا،ڈپٹی چئیرمین حمیدخان،جنرل سیکرٹری خورشیدکاکاجی اوردیگر بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ تین روزہ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے ملکی صورتحال،سیاسی بحران،مسائل اورمشکلات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے،پارٹی استحکام،آئین اورجمہوریت کی بالادستی اورالیکشن کے حوالے سے ہماراموقف واضح ہے،پارٹی آئندہ انتخابات بھرپوراندازمیں حصہ لے گی جبکہ اتحاد کیلئے بھی دروازے کھلے رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں وہاں کے عوام کو اظہاررائے کاحق دینے سمیت جمہوری حکومت کا قیام وقت کا تقاضاہے جبکہ پاکستان میں شفاف الیکشن کیلئے بھی موثرلائحہ عمل تیارکرنے اور سیاسی معاملا ت میں مداخلت کی راہ بند کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان جن قرضوں کے نیچے دب گیاہے وہ قرضے کہاں خرچ ہوئے اس پرہمارے تحفظات ہیں اور ضرورت پڑنے پر احتجاج سے بھی دریغ نہیں کریں گے،مالیاتی ادارے قرضے دے کر پھر غلام بنادیتے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،تین روزہ اجلاس میں قادرآغا،عیسیٰ روخان،یوسف خان کاکڑ،نصراللہ زیرے،ڈاکٹربایزید،عمرعلی خان اوردیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بارہا بات ہوئی ہے اب واحد راستہ عدالت کارہ گیاہے جس سے بھی رجوع کریں گے،انہوں نے کہاکہ پختونخواوطن کے وسائل پر ملک کا پہیہ چل رہاہے مگر اس کے باوجود یہاں کے عوام کی حق تلفی ہورہی ہے جس پر جتنابھی افسوس کیا جائے کم ہے تاہم اپنے وسائل پر اپنااختیارحاصل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More