خان عبدالصمد خان شہید کی 47ویں برسی منائی گئی

خان عبدالصمد خان شہید کی 47ویں برسی منائی گئی،پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی کثیرتعدادمیں شرکت،شہید کو خراج عقیدت پیش کیاگیا،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام تقریب منعقدہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں نے بھرپور اندازمیں شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خان عبدالصمد خان شہید کی 47ویں برسی منائی گئی،پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی کثیرتعدادمیں شرکت،شہید کو خراج عقیدت پیش کیاگیا،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام تقریب منعقدہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں نے بھرپور اندازمیں شرکت کی جنہوں نے خان عبدالصمد خان شہیدکی زندگی اور پختونوں کے حقوق کیلئے کی گئی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں خرا ج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر مختارخان یوسفزئی،جنرل سیکرٹری خورشید کاکاجی،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدمحمود خالد اوردیگر مقررین نے کہاکہ خان عبدالصمد خان شہیدنے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قوم کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی پاداش میں قیدوبند میں گزارا،شہیدصمدخان نے کم عمری میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور پوری زندگی قوم کی خدمت کیلئے وقف کردی اس دوران انہیں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں مگر اصولوں اور حقوق پر کسی قسم کی سودابازی نہیں کی،انہوں نے کہاکہ جیل اورقیدوبند کے باوجود بھی ا ن کے حوصلے بلند رہیں اور وہ تسلسل کے ساتھ جمہوریت کے استحکام،قانون کی حکمرانی اور بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں وہ اس بات کے قائل تھے کہ نیک مقاصد کے حصول میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے ان کی جدوجہد اورقربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہرسال انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جگہ جگہ برسی کی تقریبات منعقدہوتی ہیں جس میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ خان عبدالصمد خان شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں تاحیات یاد کرتے رہیں گے،مقررین نے کہاکہ پارٹی کارکن خان عبدالصمد خان شہیدکے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں،تقریب سے اصغر خان ایڈووکیٹ،سید کریم شلمانی ایڈووکیٹ،باچا گل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More