جنگلات کی کٹائی اور’ چین سا ‘کے استعمال پر پابندی عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ضلع مجسٹریٹ سوات عرفان اللہ وزیر نے ضلع سوات میں جنگلات/ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں ” چین سا” اور دیگر آلات کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لیے مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں سرکاری/نجی اراضی اور محفوظ جنگلاتی علاقوں میں جنگلات/درختوں کی غیر قانونی کٹائی دیکھی گئی ہے۔ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی قدرتی آفات/موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے اور حالیہ تباہ کن سیلاب اس کی ایک مثال ہے۔ حکم نامے میں مذید کہا گیا ہے کہ زنجیر آری جیسے تباہ کن اوزار درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں لہذا پابندی لگانا ضروری ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرکاری اور نجی زمینوں پرجنگلات کو تحفظ دینے اور ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More