دریائے سوات میں عوام اور سیاحوں کے نہا نے اور تیراکی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ڈپٹی کمشنر سوات نے دریائے سوات اور مقامی خوڑ میں نہا نے اور تیراکی پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں برف کے پگھلنے سے دریائے سوات اور مقامی خوڑ کے پانی کے بہاؤمیں اضا فہ ہوا ہے، پانی کے بہاو میں اضافے سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کی دریائے سوات میں نہانے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے اس لئے پابندی لگانا ضروری ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More