کبل میں دیوار گرنے کا واقعہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) حالیہ بارشوں کی وجہ سے کبل ہزارہ میں شادی ہال کی دیوارحادثہ رونما ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کو اطلاع ملتے ہی سیدو شریف ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا۔جس میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کبل ہزارہ میں شادی ہال دیوار گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے ۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے دبے پانچ افراد کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔ ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے دو افراد کی جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جلد از جلد مریضوں کو طبی معائنے اور ایمرجینسی ریلیف فراہم کرنے کے ہدایات جاری کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More