تحصیل کبل میں ٹریفک حادثہ، دو جاں بحق، بیس زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ پنوڑئی خٹک آباد میں فلائنگ کوچ حادثہ۔ دو افراد جاں بحق جبکہ 20سے زیادہ افراد زخمی۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل۔ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال کبل منتقل ۔ تین شدید زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈرائیور کونازک حالت میں پشاور منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ پنوڑئی خٹک آباد کے مقام پرسواریوں سے بھری فلائنگ کوچ نمبر AJ7816سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کی طرف جارہی تھی کہ خٹک آباد کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پیدل چلنے والے بچے سدیس ولد یوسف خان عمر 12سال کو ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی آگے درخت سے ٹکراگئی جس سے گاڑی می سوار ایک نوجوان زین اللہ ولد اول خان عمر 22سال بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 20سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کبل منتقل کردیاگیا۔زخمی افراد میں تین شدید زخمیوں سیدوشریف ہسپتال منتقل جبکہ ڈرائیور احمد جان ولد دواخان سکنہ پنوڑئی کو نازک حالت میں پشاور منتقل کردیاگیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More