سوشل میڈیا کی محبت سویڈن کی خاتون کو سوات لے آئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون سوات کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر چارباغ پہنچ گئی، دونوں نے نکاح بھی کرلیا جبکہ خاتون نے اسلام بھی قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والی چوالیس سالہ تنیارت ینتاست کی چارباغ کے علاقہ آلہ آباد کے رہائشی 23 سالہ احمد شاہ سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوگئی اور دوستی محبت میں بدل گئی، محبت کے ہاتھوں مارے چوالیس سالہ خاتون جو پہلے سے طلاق یافتہ ہے گزشتہ دنوں سوات پہنچ گئی اور گزشتہ روز جمعرات کے دن مقامی عدالت میں احمد شاہ کے ساتھ نکاح کرلیا، نکاح نامے کے بیان حلفی میں خاتون نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آئی ہے اور اپنی مرضی سے شادی کررہی ہے، اسلام بھی انہوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا ہے ۔ دونوں کی شادی کے موقع پر اہل علاقہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور خاتون کا بھرپور استقبال کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More