نشے سے انکار زندگی سے پیرا کے عنوان پر تقریب کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) احساس رہیب سنٹر میں نشے سے انکار اور زندگی سے پیار کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع آللہ خان گنڈاپور، چیئرمین سوات پریس کلب شرین زادہ، چیئرمین احساس رہیب سنٹر فضل حمید، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع آللہ خان گنڈاپور نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا، جس میں سوات پولیس نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں چرس، ہیروین، آئس اور شراب برآمد ہوئے ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں بدنامہ زمانہ منشیات فروشوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا عزم منشیات سے پاک معاشرہ ہے اور منشیات فروشوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں یا تو منشیات فروشی کے اس مکروہ دھندہ سے توبہ تائب ہو کر اپنے متبادل ذریعہ معاش دیکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بدنامہ زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ضلع بدر کیا گیا ہے۔ سوات پولیس منشیات فروشوں کے خلاف جاری جنگ میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، اور ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے آنے والے بچوں کے لئے منشیات فروشی سے پاک معاشرہ فراہم کرے، انہوں نے آخر میں عوام کے نام پیغام میں کہا کہ عوام اپنے ارد گرد معاشرے پر نظر ڈالیں، منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف آواز اُٹھا کر سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف جاری جنگ میں ساتھ دیں۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او سوات نے احساس رہیب سنٹر سٹاف اور منشیات کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوانوں میں شلیڈ اور انعامات تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More