سوات ایکسپریس وے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) متاثرین سوات ایکسپریس وے فیزII کازرعی اراضی کو بچانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ ریلی اور پریس کانفرنس،حکومت سے ایریگیشن محکمہ کے بنا ئے گئے نقشہ کے مطابق ایکسپریس وے کی تعمیر کا مطالبہ، اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کی مطابق ادا کیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کسی اقدام سے دریغ نہ کرنے کا عزم، متاثرین سوات ایکسپریس وے ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی حق میں نعرہ بازی کی، بعد ازاں متاثرین نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقررین ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان، متاثرین سوات ایکسپریس وے حسین خان،فتح اللہ خان، انعام اللہ خان اور دیگر نے کہا کہ ہم سوات کی ترقی اور موٹروے کے تعمیر کے خلاف نہیں لیکن موٹروے کی تعمیر میں زرعی اراضی،باغات اور عوامی املاک کوتباہی سے بچانے کے لیے پہلے سے بنائے گئے نقشہ کے مطابق تعمیراتی کام مکمل کیا جائے تویہ علاقے کی لوگوں کے ساتھ احسان کا معاملہ ہوگا،زرعی راضی، ہم باغات اور عوامی املاک کو موٹروے کی تعمیر میں تباہی سے بچانے کے لیے 2017 سے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ سوات کے لوگوں کا معاشی قتل ہے، ہم سے بار بار وعدے کئے گئے اور کئی بار ہماری موقف کو درست تسلیم کیا گیا ہے لیکن پھر بھی اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کے خلاف نہیں صرف موٹروے کی تعمیر میں متاثرین اراضیات کی رائے لیتے ہوئے ان کی خدشات کودور کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے فیز II کو وعدہ کے مطابق دریا ئے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے، فروری 2018 میں آئی ایس پی آر اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بھی ایریگیشن کے بنائے گئے نقشہ پر منصوبہ کو تسلیم کیا تھا سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی ہمارے موقف کو درست قرار دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم 50 ہزار کنال زرعی اراضی کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں،موٹروے کو دریائے سوات کی کنارے تعمیر کر کے متاثرین کو مارکیٹ کے نرخ کے مطابق معاوضہ دیاجائیہم اپنے جائز مطالبات کے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اوراپنا حق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More