سوات، ٹیکس جمع کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیکس آفس کے قیام کی منظوری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹیکس اکھٹا کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ٹیکس آفس کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے اور اس ضمن میں اراضی حاصل کرنے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔کمشنر ان لینڈریونیو مردان ریجن کے دفتر سے جاری کردہ حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ہدایت کے مطابق سوات میں ڈسٹرکٹ ٹیکس آفس کے قیام کے لئے اراضی کی حصول کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں ایڈیشنل کمشنر آئی آرمحمد عالم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کے اراکین دفتر کے قیام اوراراضی کے حصول کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات سے بھی ملاقات کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More