بریکوٹ کے زمینداروں اور باغبانوں میں فروٹ پلائی ٹریس تقسیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت لوئر سوات ڈاکٹر جان محمد اور ایگریکلچر سینئر افسر نجیب اللہ خان تحصیل بریکوٹ میں کسانوں ، زمینداروں اور باغبانوں میں فری فروٹ پلائی ٹریپس تقسیم کئے فراہمی پھنداجات برائے انسداد پھل مکھی بتعاون عالمی بینک 23-2022 اور محکمہ زراعت ایکسٹینشن کے طرف سے زمینداروں، کسانوں اور باغبانوں میں فری فروٹ فلائی ٹریپس تقسیم کرنے کا سلسلہ آج لوئر سوات کے تحصیل بریکوٹ کے ایگریکلچر آفس میں شروع ہوگیا یہ سلسلہ لوئر سوات اور آپر سوات میں جاری رہے گا فری فروٹ فلائی ٹریپس محکمہ زراعت ایکسٹینشن کے ساتھ  13000 ٹریپس رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ زمینداروں میں تقسیم کیا جائے گا بریکوٹ کے عوام نے محکمہ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر جان محمد ،تحصیل بریکوٹ آفس انچارج سینئر ایگریکلچر افسر نجیب اللہ خان ،ایگریکلچر افسر اسرار خان ،تحصیلِ بریکوٹ صدر امان روم باچا ،پریس سیکرٹری سہیل باچا نے خطاب کیا۔پورے خیبرپختونخوا اور بلخصوص سوات فروٹس اور دیگر زرعی اناج کا مرکز ہے اس کو نقصان دینے والا مکھی بھی لوئر سوات اور اپر سوات میں زیادہ ہے اس فری فروٹ فلائی ٹریپس کے وجہ سے زمینداروں، باغبانوں اور کسانوں کی نقصان میں زیادہ تر کمی آجائے گی محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل جان محمد خان کے کوششوں سے کسانوں کی مسائلِ ان کے دہلیز پر حل ہو رہے ہیں سوات کے کسانوں اور زمیندار حضرات ہر قسم کے بہتر بیچ اور کیڑے مار سپرے کے لیے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ رابطہ کریں ہماری دروازے آپ لوگوں کے لیے کھلی ہیں اس سال کلائمیٹ چینج کے وجہ سے زمینداروں کی کافی نقصانات ہوئیے ہے  ہماری کوشش ہے کہ ہم اچھے سے بیچ  اور میوے دار پودوں کی اچھی ورائٹی سوات لائیں تاکہ  کلائمیٹ چینج کے نقصان سے لوگ بچ سکے۔۔پروگرام کے آخر میں کسانوں، زمینداروں اور باغبانوں میں فری فروٹ فلائی ٹریک بیک تقسیم کیے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More