وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی،سوات میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔28جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سوات میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی،سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں کارکنوں سمیت منتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے،اس موقع پر کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں،شرکاء نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو عمران خان اور تحریک انصاف کی جیت ہے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ،جے آئی ٹی نے ملک کے طاقتور شخص کو مجرم قرار دے کر یہ ثابت کردیا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا آج وہ خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے،انہوں نے پوری قوم کو اس تاریخی فیصلے پر مبارکباد دی جبکہ نواز شریف کے خلاف اور سپریم کورٹ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More