سیدو اور مینگورہ پولیس کی کارروائی،ایک کلو سے زائد چرس برآمد

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26اکتوبر2017ء) سیدوشریف اور مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے سات منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق سیدو شریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او الطاف حسین نے ڈی ایس پی پیر سید کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فضل رحیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1140گرام چرس برآمد کرلی،اسی طرح تین ملزمان کو گرفتار کر کے240گرام چرس قبضے میں لے لی گئی،مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نصیر باچا نے ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے270گرام چرس بر آمد کر لی۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں