تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کے لئے احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10نومبر2017ء) تحریک لبیک پاکستان ضلع سوات اوراہلسنت والجماعت کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کیلئے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ وریلی ،مظاہرین کاوفاقی وزیرقانون زاہدحامد کوفوری طورپربرطرف کرنے کا مطالبہ، تحریک لبیک پاکستان ملاکنڈڈویژن کے صدر علامہ محمدرضاخان قادری، سرپرست اعلیٰ مولانا پیرسید، حافظ سیرج الدین اوردیگرنے کہا کہ حکمرانوں نے ناموس رسالت قانون کو چھیڑکر آئین پاکستان سے غداری کی ہے جو کسی بھی معافی کے مستحق نہیں ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی تک ہمارا احتجاج اور اسلام میں پرامن دھرناجاری رہیگا، حامدزاہد کے استعفیٰ کے بعد ہی قائدین حکمرانوں سے مذاکرات کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں مسلمان کسی صورت تحفظ ناموس رسالت قائدین میں کسی قسم کی ترمیم کیلئے تیارنہیں ، ایسی گستاخی کرنے والوں کو فوری طورپربے نقاب کیاجائے مظاہرے کے آخرمیں ملک کی سلامتی اوربقاء کیلئے خصوصی دُعاکی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More