رحیم آباد پولیس نے چارکلو چرس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4دسمبر2017ء)رحیم آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار کلو گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر ایس ایچ اورحیم آباداقبال نسیم خان نے علیم خان اور نفری کے ہمراہ تختہ بند کے علاقے طاہر باغ میں اجمل ولد عمر ڈھیر کے مکان پر چھا پہ مارکر 4005 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ، میڈیا سے گفتگو میں اقبال نسیم خان نے بتایا کہ ڈی پی او سوات واحدمحمود نے چارج سنبھالنے کے بعد جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی جس پر علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ مہم شروع کردیا گیاہے جس میں بڑی کامیابیاں مل رہی ہے ۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں