جے آئی یوتھ کی جانب سے زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12جنوری2017)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی جے آئی یوتھ کے زیراہتمام زینب کے قتل خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، گرین چوک سے سوات پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ۔ معصوم زینب کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا توپرتشدد مظاہروں کی کال دیں گے ۔جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی ۔مظاہرین کا پنجاب حکومت کو 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن۔سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی یوتھ سوات کے صدر حیدر علی ، تحصیل کونسلر یوسف ، زونل صدر شوکت علی، فیصل خان اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ،پنجاب پولیس وڈیروں اور جاگیرداروں کی سیکیورٹی پر معمور ہیں ،عوام کو درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑد یا ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر24گھنٹوں کے اندر اندر قصور میں قتل زینب سمیت دیگر بچیوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو مزید احتجاجی مظاہروں کی کال دیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More