مینگورہ،قصائیوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:11اپریل2018 ) قصائی اپنے مطالبے پرڈٹ گئے ، ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگیا، کانجو اورملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے قصائیوں کی طرف سے ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، قصائیوں نے اس حوالے سے کانجومیں ایک ہنگامی اجلاس اوربعدازاں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وہاب خان اوردیگر نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے ہمیں جونرخ دیاگیاہے اس پر گوشت فروخت کرنا نقصان دہ ہے ، 350روپے پر بھی خسارہ ہو رہا ہے ، مویشی مہنگے ہیں لہٰذاہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں فی کلو گرام گوشت 400روپے پر فروخت کرنے کی اجازت دیں ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اورکتبے اٹھارکھے تھے جن پر ہمیں انصاف دے، کے نعرے بھی درج تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More