سوات میں رمضان شروع ہوتے ہی قصائیوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا، من پسند نرخ مقرر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 مئی 2018ء) سوات میں قصائیوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے من پسند نرخ مقرر کردئے۔ سوات میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آتے ہی قصائیوں کے وارے نیارے ہوگئے۔ گوشت کے من پسند نرخ مقرر کردیے گئے۔ ہڈی والا گوشت 350 اور بغیر ہڈی والا 500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ وزن کم ہونے کے ساتھ ساتھ چربی بھی تھمادی جاتی ہے۔ کئی دکانوں پر قصائیوں اور شہریوں میں لڑائی بھی ہوئی۔ انتظامیہ نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More