شندور فیسٹول شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت،تیاریاں تیز کردی گئی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔07جولائی 2017ء )جی او سی مالاکنڈ میجر علی عامر اعوان کا شندور پولو فیسٹیول شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت، گزشتہ روز جی او سی کی زیر صدارت آرمی ڈویژن خوازہ خیلہ میں ایک اجلاس ہو ا جس میں چترال سے آئے ہوئے عسکری قیادت سمیت سول حکام نے شرکت کی ، اجلا س میں پولو فیسٹیول کے انعقاد کے لئے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی غور ہوا ، شندور پولو فیسٹیول جو 29 تا30 جولائی منعقد کی جارہی ہے اس کے پرامن انعقاد کے لئے اجلاس میں چترال کے عسکری و سول وفد میں کمانڈنٹ ایف سی این اے ڈیو لاگ، کمانڈنٹ سی ٹی ایف ،منسٹر ٹورازم گلگت بلتستان ،سیکرٹری ٹورازم کے پی کے ،ڈی پی او چترال اوراے سی چترال نے شرکت کی، جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنر ل علی عامر اعوان نے اجلاس کے اختتام پر چترال سے آنے والے وفود کو سیکیورٹی معاملات کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More