انجینئرز کےعالمی دن پر انجینئر نگ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15فروری2018) انجینئر ز عالمی دن کے موقع پر انجینئر نگ کمیٹی کا مطالبات کے حق میں سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، حکومت سے انجینئر ز کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر احمد فیاض خٹک اور دیگر نے کہا کہ انجینئر ز کے عالمی دن کے موقع پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انجینئر ز کو روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئیں ، وزیر اعظم کے جاری کردہ انٹر شپ سکیم کو وسعت دیں ، انجینئرز کے خالی اسامیوں پر فوری طور پر تعیناتی کی جائے ، سی پی ای ایل پر وجیکٹ کے پالیسی کے تحت 20فیصد پاکستانی انجینئرز کو تعینات کیا جائے ، انجینئرز اور ٹرینی انجینئرز کی سی پیک کے منصوبوں کے لئے تعینای کے لئے حکومت چین سے رابطہ کیا جائے ، انجینئرز کے سروس سٹرکچر کی منظوری دی جائے ، انہوں نے کہا ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More