ہارون بلور کی شہادت، سوات میں وکلاء تنظیموں کا احتجاج،آج عدالتوں میں پیش نہ یں ہونگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 جولائی 2018ء) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کا ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ بار روم ہال میں منعقد ہوا ، اجلاس میں کثیر تعداد میں وکلاء برادری نے شرکت کی ، اجلاس میں شہدا پشاور کیلئے دعا کی گئی ، اجلاس میں پشاور میں بیر سٹر ہارون بلور اور دیگر شہریوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذت کی گئی ، اجلاس میں بے گناہ شہریوں کو اس طرح شہید کرنے اور امن و امان کے حالات خراب کرنے کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا ، اجلاس کے آخر میں ثناء اللہ ایڈوکیٹ نے شہداء کے درجات کے بلندی کیلئے دعا کی، ملگری وکیلان سوات کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد کرم خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں ملگری وکیلان سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر خود کش حملہ کرنے بیر سٹر ہارون بلور اور دیگر بے گناہ شہروں کے شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور شہدا کے درجات کے بلندی کے لئے دعا کی گئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور حکومت سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا اسی طرح کبل بار کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت بار صدر صاحبزادہ بہاؤالدین منعقد ہوا اجلاس میں بیرسٹر ہارون بلور کے شہادت کو بہت بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور ملک بھر میں دہشت گردی واقعات کے خاتمہ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا گیا کبل بار کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون بلور کے قاتلوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اجلاس سے جنرل سکریٹری محمد رحیم رما خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہارون بلور کی شہادت خیبر پختونخواہ اور پاکستان کے سیاست کا سیاہ باب ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ہارون بلور نہ صرف ایک سیاست دان تھے بلکہ ایک قابل بیرسٹر اور وکیل کے حیثیت اہم خدمات سرانجام دے رہے تھے آخر میں ہارون بلور اور اے این پی کے دیگر کارکنان کی ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More