شانگلہ میں ن لیگی رہنما کی گاڑی سے بیلٹ پیپر کی بوری برآمد، تین افراد گرفتار

شانگلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جولائی 2018ء) خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں گزشتہ روز پولیس نے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کی گاڑی سے بیلٹ پیپز کی بوری برآمد کرکے پاکستان پوسٹ آفس کے ملازم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ الپوری پولیس اسٹیشن کے اہلکار صادق خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما افضل کی گاڑی روک کر تلاشی لی جس میں سے پہلے سے کاسٹ شدہ ووٹوں کی بھاری مقدار برآمد ہوگئی۔ یہ ووٹ مبینہ طور پر دھاندلی کے لیے استعمال ہونے تھے۔پولیس نے ووٹوں کی بوری قبضہ میں لیکر افضل اور بخت شیر خان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کی نشاندہی پر بعد ازاں پاکستان پوسٹ آفس کے اہلکار بشیر خان کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔ بشیر خان نے مبینہ طور پر لیگی کارکنان کو متعلقہ مواد فراہم کیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 169 اور 170 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔واضح رہے کہ شانگلہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کے بھائی عباداللہ خان امیدوار ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More