خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 29 جولائی 2018ء) خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، عمران خان سے تبدیلی کے ایجنڈے میں معذور افراد کو شامل کرنے اور خصوصی کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ ، معذور افراد کے لئے ماہانہ وظائف مقرر کئے جائیں ، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن معذوران سوات کے صدر امیر رحمن ، جہانزیب اور دیگر نے کہا کہ معذور افراد کو نادرا نے خصوصی کارڈ جاری کئے ہیں لیکن اس پر تاحال کوئی ریلیف نہ مل سکا اور نہ ہی معذور افراد کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے اس طرح حکومت پاکستان نے نوکریوں میں معذور افراد کے لئے خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے جوکہ صرف کاغذوں تک محدود ہے ، انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں خصوصی افراد کو مفت تعلیم ، صحت ، کفالت سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لیکن پاکستان میں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے پاکستان میں سب سے پہلے ہمارا حصہ مقرر کیا جائے ، ہمارے روز گار کا مسئلہ حل کیا جائے ، معذور افراد کو خصوصی آلات ، ویل چیئرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظائف مقرر کئے جائیں ، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج شروع کریں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More