سیدو شریف ہسپتال میں مریض کے آپریشن سے ڈاکٹروں کا مبینہ انکار، مریض جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 آگست 2018ء) سوات کے سیدو شریف ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے ڈاکٹروں نے بیمار شخص کا دوران لوڈ شیڈنگ آپریشن سے مبینہ انکار کردیا مریض کو پشاور منتقل کرنے کا کہا گیا،جس کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مریض جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے لاش کو سوات پریس کلب کے سامنے لاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق فتح پور سے تعلق رکھنے والے رسول خان اور سبحان علی نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے والد روزی خان کی میت کو سوات پریس کلب کے سامنے لاکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد روزی خان کو تکلیف کی حالت میں کیجولٹی لایا گیا، تو انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ اس دوران بجلی چلی گئی، تو ہم نے ڈاکٹراورعملہ سے درخواست کی کہ جنریٹر چلادکر آپریشن کرائیں جس پر ڈاکٹرنے طیش میں آکر سٹریچر کولات ماردی جو زمین پر گر کر زخمی ہوا۔ہم انہیں اٹھا کر پشاور لے گئے، جہاں پر وہ فوت ہوگئے ۔ایک اور ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مریض کو وارڈ میں شفٹ کرنے کا کہا گیا جس پر لواحقین نے ویڈیو بنانا شروع کردیا جس پر آپریشن تھیٹر عملہ نے منع کیا لیکن اس نے انکار کردیا اور ویڈیو بناتا کہ اس دوران ایک ڈاکٹر نے طیش میں آکر لواحقین سے ہاتھا پائی کی اور مریض کے علاج سے انکار کردیا اور سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ہسپتال میں تھوڑ پوڑ کی رپورٹ بھی درج کرادی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More