سوات بھر کے پولیس تھانوں میں تعینات تمام محرران و مدد محرران کی تقرریاں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 آگست 2018ء) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے عرصہ دراز سے تھانہ جات اور چوکیات میں تعینات محرران اور مدد محرران کے تبادلوں کا حکمنامہ جاری کردیا، اس سلسلہ میں بنائے گئے کمیٹی کی سفارشات پرمحرران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ یہ امر واضح ہے کہ سوات کے مختلف تھانہ جات اور چوکیات میں کئی کئی سالوں سے محرران اور مدد محرران تعینات تھے جن کے بارے میں مختلف قسم کی شکایات موصول ہو رہے تھے ، جس پر ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے ایڈیشنل ایس پی خان خیل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس میں OSAI، انچارج DSB، آفس سپرنٹنڈنٹ شامل تھے جنہوں نے تمام موزوں آفسران کے انٹرویوکئے اور ریکارڈ چیک کیا اور صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل اچھے اور تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق افسران کی تقرری کی سفارشات جاری کئے ،جس پر آج تمام محرران اور مدد محرران کی تقرریاں خالص میرٹ کی بنیاد پر کئے گئے ۔ضلعی پولیس آفیسرسید اشفاق انور نے سوات کے تمام تھانہ جات کے محرران اور مدد محرران کو ہدایات دی کہ وہ اپنے تھانہ جات ، اور چوکیات کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرے اوراپنے تھانہ جات اور چوکیات کے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات اور چوکیات میں جو بھی آئے اُن کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کا احترام کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More