سوات بورڈ کے زیر اہتمام نہم و دھم کا سپلیمنٹری امتحان 29 اگست سے شروع ہوگا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 آگست 2018ء) سوات تعلیمی بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ/ دارالقضاء سوات کے حکم کے مطابق تمام وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے میٹرک سالانہ امتحان 2018ء میں کلاس نہم میں پرچہ/ پرچہ جات منسوخ کیے ہوں، کیلئے میٹرک سپلیمنٹری امتحان 2018ء میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر کوئی طالب علم مذکورہ امتحان میں شامل ہونا چاہتا ہو، تو وہ داخلہ فارم مع نارمل فیس دفتری اوقات میں میٹرک سیکشن لاکر جمع کرائیں اور رول نمبر حاصل کریں۔ سپلیمنٹری 2018ء کا امتحان اسی ماہ کی 29 تاریخ سے شروع ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More