ملم جبہ سوات کے عوام کیلئے نو گو ایریا ، مقامی افراد پر بھی ٹیکس کا نفاذ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 21 آگست 2018ء) ملم جبہ سوات کے عوام کیلئے نوگو ایریا قرار،اب اپنے ہی علاقہ کی سیر کیلئے ٹیکس دینا پڑیگا، کسی قسم کی سہولیات نہ ہونے کے باوجود بھی ملم جبہ میں نجی کمپنی کا راج ، ملم جبہ میں داخل ہونے کیلئے دو سو روپے جبکہ چیئر لفٹ پر چار سو پچاس روپے کا ٹیکس نافذ،اس کے علاوہ مقامی لوگوں کے روزگار پر بھی پابندی عائد ہے، علاقہ مکینوں اور سوات کے عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ بدمعاشانہ رویہ ناخوشگوار حالات کا باعث بن سکتا ہے یاد رہے کہ اس رویہ کی وجہ سے چند ماہ پہلے بھی مذکورہ نجی کمپنی کے انتظامیہ اور مقامی نوجوانوں کے مابین تصادم ہوا تھا۔ یاد رہے کہ مذکورہ کمپنی بغیر سرکاری حکم کے اپنے ذاتی فیصلے عوام پر مسلط کررہی ہے سوات کے مقامی لوگوں سے انٹری فیس کے نام پر جگا ٹیکس وصول کیا جارہا ہےجس کی روک تھام کیلئے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں،مقامی لوگوں نے کمشنر ملاکنڈ اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More