مٹہ کے علاقہ بالاسور میں چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 25 آگست 2018ء) سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقہ بالاسور میں پیش آیا جہاں پر ملزمان نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پینتیس سالہ خاتون مسماۃ جہان بی بی زوجہ محمد رحمان اور اس کا دو سالہ بچہ سدیس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گلاب ولد چمنے نامی شخص زخمی ہوگیا،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمی کوفوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کردی ہے.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More