سوات، ضمنی الیکشن تک پابندی کے باوجود 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 20 ستمبر 2018ء) سوات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن تک پابندی کے باوجود بھی 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے۔ 3 ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیا گیا۔ سیاسی بنیادوں پر بھی تبادلے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات تک محکمہ پولیس میں ہر قسم کے تبادلوں پر پابندی عائد ہوگی۔ تاہم ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کو نظر انداز کرکے 8 پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے ہیں۔جس کا نوٹیفیکیشن ڈی پی او سوات کے دستخط سے جاری ہوگیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق مینگورہ تھانہ کے ایس ایچ اور اختر ایوب کوتبدیل کرکے ایس ایچ او غالیگے، ملم جبہ تھانہ کے ایس ایچ او فضل رحیم کو تبدیل کرکے ایس ایچ اومینگورہ، بنڑ تھانہ کے ایس ایچ او زاہد شاہ کو تبدیل کرکے ایس ایچ او ملم جبہ، سیدوشریف تھانہ کے ایس ایچ او طارق خان کو ایس ایچ او بنڑ،تبادلے کے منتظر انسپکٹر شیر علی کو ایس ایچ او سیدو شریف، تبادلے کے منتظر سب انسپکٹر بخت زادہ کو ایس ایچ او مٹہ، مدین تھانہ کے ایس ایچ او شہنشاہ کو ایس ایچ او چپریال، چپریال تھانہ کے ایس ایچ او حلیم خان کو ایس ایچ او مدین، اشاڑے چوکی کے انچارج سب انسپکٹراکبر حسین کو ایس ایچ او چارباغ اور تبادلے کے منتظر سب انسپکٹر رحیم خان کو انچارج چوکی اشارٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ غالیگے الطاف حسین،ایس ایچ او تھانہ چارباغ عزیز الرحمان اورایس ایچ او مٹہ راحت خان کو پولیس لائن میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More