سیدو شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے بچے کو جنم دے دیا،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 ستمبر 2018ء) سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کا سلسلہ جاری، خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے نالے میں بچے کو جنم دے دیا، خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے میری بیوی کو شدید درد کے باوجود وارڈ سے نکالا جس کے بعد اس نے وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا،تفصیلات کے مطابق سیدو شریف ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ایک خاتون مریضہ کو لایا گیا جس کو گائنی وارڈ کے عملہ نے مبینہ طور پر گائنی وارڈ سے نکال دیا گیا جس کے باعث خاتون کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا اور وہاں موجود رشتہ دار خواتین نے مریضہ کے گرد کھڑے ہوکر پردہ کیا اور مریضہ خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے ہی بچے کو جنم دیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More