سوات میں ترقیاتی عمل کا جائزہ لینے اور اسے تیز کرنے کیلئے پہلا ہنگامی اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 اکتوبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی زیر صدارت سوات میں ترقیاتی عمل کا جائزہ لینے اور اسے تیز کرنے کیلئے پہلا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد، ٹی ایم اے بابوزئی کے ایکسین عمران خان، یو ایس ایڈ حکام، تحصیل کونسلر شاہد علی،سیف اللہ خان اور قومی تعمیر سے وابستہ اداروں کے دیگر حکام نے شرکت کیااجلاس میں سوات بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کو شہر کے علاوہ پورے سوات کی شاہراہوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا چیئرمین ڈیڈک نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام جاری سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے انہوں نے خبردار کیا کہ تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انتہائی سخت نوٹس لیا جائے گا اور کسی بھی عوامی شکایت کی صورت میں ایکشن بھی اتنا ہی فوری ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سوات کی تیز رفتار تقری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اس ترقیاتی عمل کے بارے میں ان سے گاہے بگاہے رابطہ کرتے اور پوچھتے رہتے ہیں انہوں نے سوات جی ٹی روڈ اور بحرین تا کالام روڈ پر کام تیز کرنے اور اگلے ڈیڑھ مہینوں میں انکی تکمیل یقینی بنانیکی ہدایت بھی کی درایں اثناء چیئرمین ڈیڈک کے موجودگی میں ٹی ایم اے اور یو ایس ایڈ کے حکام نے اکرام محلہ،مکان باغ اور نویکلے کے مکمل شدہ ٹیوب ویل کو ڈبلیو ایس ایس سی کے حوالے کیاگیا تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی ہنگامی بنیادوں پر مہیا کیا جا سکے چیئرمین ڈیڈک نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمدکو ہدایت کی کہ مینگورہ سٹی میں پینے کے صاف پانی،صفائی اور متعلقہ کام کے نگرانی خود کریں تاکہ عوام کی طرف سے انہیں کوئی شکایت نہ آئے انہوں نے ٹی ایم اے اور یوایس ایڈ کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ اخون بابا،شگئی،شاہین آباد اور دیگر واٹر سپلائی سکیموں کا دورہ و معائنہ کریں اور ان کو جلد از جلد مکمل کرکے ڈبلیو ایس ایس سی کے حوالہ کیا جائے فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت جس شاندار طریقے سے عوام کی امنگوں پر پورا اتررہی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکرادا کریں کم ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت انصاف اور خدمت کی فراہمی اور اداروں کی بحالی ممکن بن چکی ہے جبکہ عوام بھی ہماری اصلاحات اور اقدامات سے خوش ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More