اسسٹنٹ کمشنر عامر علی نے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا

زما سوات ڈاٹ کام (06مئی2019ء)اے سی بابوزئی عامر علی شاہ نے کہا ہے کہ سستے بازار کا قیام صرف اور صرف یہاں کے عوام کو ریلیف دینا ہے، سستے بازار میں اشیاء عام بازار سے رعایتی قیمت پر دستیاب ہے، عوام آکر اس استفادہ حاصل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سستابازار کا انعقاد صرف اور صرف عوام کے مشکلات حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سوات کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاں آکر سستابازار سے رمضان المبار ک کے لئے اشیائے خوردونوش خریدے کیونکہ یہ موجودہ حکومت اورڈسٹرکٹ ا یڈمنسٹریشن نے یہاں کے عوام کے فائدے کے لئے کھول دیاہے تاکہ یہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے، انہوں نے کہا کہ سستا بازار میں عام بازار سے رعایتی ریٹ پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہے سواتی عوام آکر اس سے فائدہ اٹھا ئیں اور اپنی مشکلات آسان کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More