اسسٹنٹ کمشنر نے قصائیوں کی کلاس لے لی،درجنوں پر جرمانہ عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ کا مینگورہ بازار کا اچانک دورہ، درجنوں قصائی جرمانہ، 6 قصائیوں کی دکانیں سیل کر کے جیل بھیج دیے گئے، مینگورہ شہر میں ناجائز منافع خوروں اور نرخنامے سے زائد قیمتوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور اس کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کارروائی جاری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ کا بازار میں دکانوں کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ عامر علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ مینگورہ بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف دکانوں میں نرخنامے اور صفائی کا معائنہ کیا انہوں نے ناقص گوشت اور منافع خوری کرنے والے 6 قصائیوں کی دکانیں موقع پر سیل کرنے کی ہدایت کی اور ان کیخلاف مقدمات درج کرکے انکو جیل بھیج دیا گیا جبکہ نرخنامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے قصائیوں کو بھی خبردار کیا گیا کہ وہ نرخنامے کے مطابق گوشت کا نرخ وصول کریں بصورت دیگر انہیں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر میں ناجائز منافع خوروں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More