ملک کی تعمیر و ترقی میں طالبات کا اہم کردار ہے، اسسٹنٹ کمشنر انعم ناصر

انعم ناصر خپل کور ماڈل سکول کے گرلز سیکشن میں سٹوڈنٹس ڈولپمنٹ ڈے کے موقع پر خطاب کررہی تھی

اسسٹنٹ کمشنر انعم ناصر نے طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعے اپنے وطن کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں، خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرکے معاشرے کی خدمت احسن طریقہ سے سر انجام دے سکتی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر انعم ناصر نے طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ تعلیم کے ذریعے اپنے وطن کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں، خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرکے معاشرے کی خدمت احسن طریقہ سے سر انجام دے سکتی ہیں۔خپل کور ماڈل سکول کے گرلز سیکشن میں سٹوڈنٹس ڈولپمنٹ ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین اگر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اپنی زندگی کا مقصد متعین کرکے اس پر چلے تو وہ ضرور اسے حاصل کرکے رہیں گی،

خواتین اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں تو اللہ انہیں ان کی تعبیر ضرور دے گا، محنت اور لگن سے ہی اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر خپل کور ماڈل سکول گرلز سیکشن کی پرنسپل شمیم اختر نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا اور سکول کے حوالے سے بریفنگ دی،اے سی انعم ناصر نے سکول کے سیکنڈ ٹرم امتحان کے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کئے، اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے اور مہمانوں سے داد وصول کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More