سوات میں فلڈ لائٹس گیمز کا افتتاح ہوگیا

زما سوات (19مئی2019ء)ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات کے نوجوانوں میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضلعی انتظامیہ کھیل و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ان کے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کرے گی، نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں اور ان کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ کھیل و ثقافت اور دوسری مثبت سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کرے گی،وہ رمضان فلڈ لائٹس گیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے، ضلعی رمضان فلڈ لائٹس گیم میں بیڈ منٹن اور ہاکی کے ٹورنامنٹ کھیلے جائیں گے جس میں ضلع بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ خیبر پختون خوا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے منعقد کئے جار ہے ہیں،افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی فواد خان، ضلعی سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک، خیبر پختون خوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا، ضلعی صدر یحی دولت خیل، ضلع سوات کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ملک ودان نے بھی شرکت کیں، ضلعی سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک نے کہا کہ دونوں ٹورنامنٹ رمضان کے مہینے میں رات کو کھیلے جائیں گے جن میں ضلع بھر سے رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لیں گی، ظفرعلی کاکا نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور ڈی سی سوات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سوات کے جوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا،ڈی سی سوات نے دونوں مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں کے لے بیس ہزار اور دوسری نمبر پر آنے والی ٹیموں کے لئے دس دس ہزار کا اعلان بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More