انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا آغاز کل سے ہوگا

فیسٹول میں سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر اور باجوڑ اضلاع سے 6 جماعت سے 12 جماعت تک کے 336 بچے فیسٹول کے آٹھ گیمز، 13 اتھلیٹکس اور 10 مختلف ادبی مقابلوں میں حصہ لیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ملاکنڈڈویژن  کی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس فیسٹول کا آغازبدھ سے سوات میں ہوگا، ڈویژن کے نو اضلاع سے 336 طلباء مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، فیسٹول کے لئے مینگورہ، کبل اور بریکوٹ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ ہائیروہائی سکولز سپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ آغازبدھ8دسمبر کو مینگورہ میں ہورہا ہے۔ سپورٹس فیسٹول 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ فیسٹول میں سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر اور باجوڑ اضلاع سے 6 جماعت سے 12 جماعت تک کے 336 بچے فیسٹول کے آٹھ گیمز، 13 اتھلیٹکس اور 10 مختلف ادبی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ فیسٹول میں فٹبال، باسکٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، والی بال، رسہ کشی اور  ہاکی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جبکہ اتھلیٹکس شیڈول میں ریس، گولہ پھینکنے، لمبی چھلانگ، ڈاک ریلے، تھالی پھینکنا، نیزہ پھینکنا، سہ جست جمپ اور اونچی چھلانگ کے مقابلے شامل ہیں۔ اسی طرح ادبی مقابلوں میں قرآت، نعت خوانی، ملی نغمے، قومی ترانہ، اردو انگلش تقاریر، مضمون نویسی، پینٹنگ و پوسٹر سازی اور کوئز مقابلے بھی فیسٹول کا حصہ ہیں۔ مقابلوں کے لئے کبل گراؤنڈ، ہاکی کمپلیکس قمبر بائی پاس، ایس پی ایس رحیم آباد، بریکوٹ اکیڈمی، بیڈمنٹن جیمنازیم مکانباغ، جہانزیب کالج کورٹ اور خپل کور ماڈل سکول مکانباغ میں انتظامات کئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More