واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے ٹرائلز 13اکتوبر کو ہوں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے سلسلے میں خیبرپختونخواکے دواضلاع پشاور اور سوات کے بچوں اور بچیوں کے لئے ٹرائلز دس اکتوبر کو پشاور اور 13 اکتوبر کو گراسی گراونڈ سوات میں ہونگے۔پاکستان واپڈا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ٹرائلز کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر سے واپڈا کوچزکو پشاور اور سوات مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان واپڈا 2010سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف میدانوں میں اپنے صلاحیت نکھارنے کے لیے ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے (خبر جاری ہے )

اس پروگرام کے تحت12 سے 16سال عمر کے بچے فائدہ اٹھا سکتے ہے وہ لڑکے جو تھلیٹکس،اسکواش،ہاکی،کراٹے،فٹبال،ٹینس،ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ جبکہ لڑکیاں اتھلیٹکس،کراٹے،سکواش اورہاکی میں سے کسی بھی کھیل میں حصہ لینا چاہتے ہے ان ٹرائلز میں شامل ہوسکتے ہے۔خواہش مند بچے نادرا Bفارم اور سکول آئی ڈی کارڈ کے ساتھ شیڈول پروگرام کے تحت 10اکتوبر کو صبح نو بجے قیوم اسٹیڈیم اور 13 اکتوبر کو گراسی گروانڈ مینگورہ سوات پہنچ جائے۔. پہلے مرحلے میں ان بچوں کی لذ فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا جو آٹھ سومیٹریاچار سو میٹر دوڑ اور بیس پش آپس،44میٹر کون ڈرل اور کم از کم چھ مرتبہ چن اپس پر مشتمل ہوگی کامیاب کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے میں ان کے مخصوص کھیلوں میں مہارت کا ٹسٹ لیا جائے گا اور ان دونوں مرحلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں کو کھیل کی کوچنگ سہولیات کے ساتھ ساتھ سات ہزار ماہانہ اعزاز یہ بھی دیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More