نجی کمپنی نے سیدوشریف ائیرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے کی حامی بھرلی

زما سوات(20مئی2019ء)سیدو شریف ائیرپورٹ پر پرائیویٹ کمپنی نے پروازیں شروع کرنے کی حامی بھرلی،چند روز میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ دستخط ہوگا،اب ائیرپورٹ پر دو سے تین ماہ میں سروس کا اغاز ہوجائیگا عوام میں خوشی کی لہر،ڈپٹی کمشنر سوات کی تصدیق،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم کی جانب سے سوات کے سیدو شریف ائیرپورٹ کو اکتوبر 2019 میں پر وازوں کیلئے کھولنے کے اعلان کے بعد ایک پرائیویٹ کمپنی کے ٹو نے حکومت اور سول ایویشن سے رابطہ کرکے فوری طور پر سیدو ائیرپورٹ سے سروس شروع کرنے کی حامی بھرلی ہے اور اس سلسلے میں،کے ٹو،حکام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے درمیان سروسیز شروع کرنے کیلئے معاہدہ کیا جائیگا اور کے ٹو حکام،سول ایوی ایشن اور حکومتی نمائندے جلد ہی سوات کا دورہ کرکے سیدو ائیرپورٹ کا معاینہ کرینگے اور اس کا جائزہ لیا جائیگا اور جلد سے جلد ائیرپورٹ سے ڈومسیٹک پروازوں کو شروع کیا جائیگا اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی سے میڈیا پر رپورٹ انے کے بعد رابطہ کیا ہے اور وہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ چند روز میں معاہدہ کرنے جا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ائندہ دو ماہ تک سیدو ائیرپورٹ پر سروس کا اغاز ہوجائیگا جس سے یہاں پر سیاحت کو مذید فروغ ملے گا،انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنی کے پاس اے ٹی ار جہاز ہے جسکو سوات کیلئے جلد شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جا ینگے اور اس مقصد کیلئے سیدو ائیرپورٹ پر تعمیراتی اور مرمتی کام کو مذید تیز کردیا گیا ہے تاکہ جو کمپنی سیدو ائیرپورٹ کا جائزہ لینے ارہی ہے اسکے لئے پہلے سے انتظامات مکمل ہو،انہوں نے پرائیویٹ کمپنی کی پیشکش کو خوش ائند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انشاء اللہ یہاں کے عوام کا دلیرنہ مطالبہ اب جلد پورا ہونے والا ہے جو کہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More