کانجو کے رہائشی پر پولیس کا تشدد، اسپتال منتقل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کوکڑئی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں نے کانجو کے رہائشی عبداللہ پر بدترین تشدد کیا، جس کی وجہ سے عبداللہ کی حالت غیر ہوگئی ۔ عبداللہ کے بھتیجے رحیم اللہ کہتے ہیں کہ شام کے وقت عبداللہ اپنی گاڑی میں مرغزار جارہے تھے کہ انھیں ککڑئی چیک پوسٹ پر پولیس کے اہلکاروں نے روکا اور فلیش لائٹس کے بارے میں کہا کہ یہ غیر قانونی ہیں۔ عبداللہ نے گاڑی سے اتر کر فلیش لائٹس اتارنا چاہیں جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں نے طیش میں آکر عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے تشدد کی وجہ سے عبداللہ کے اعضائے مخصوصہ زخمی ہوئے اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن ہوا۔ رحیم اللہ کے بقول، آپریشن کے بعد عبداللہ کی حالت نازک ہے، مگر پولیس بار بار ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ اس حوالے سے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ رحیم اللہ کہتے ہیں کہ اس حوالے سے ہم ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی اُو سوات سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہم پر دباو ڈالنے والوں سے باز پرس کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More