ووچرز سکول کے اساتذہ اور بچوں کا وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں دھرنا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ابائی علاقہ حلقہ پی کے 9 میں نجی سکول کےا ساتذہ اور بچوں کے والدین نے احتجاجی دھرنا دیدیا، گزشتہ روز  ووچر سکولوں کے اساتذہ اور سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین احتجاج کیلئے مٹہ سوات  پہنچے ، جہاں پر ان کیساتھ ایس پی اپر سوات اور اسسٹنٹ کمشنر نے بات چیت کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعدمٹہ سوات میں  صوبائی حکومت کی تعاون سے نجی سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور اساتذہ نے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، اور مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھ گئے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ دھرنے میں نجی سکولوں کے بچوں اساتذہ اور والدین نے میں شرکت کے لیے مٹہ پہنچ رہے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے  صوبائی حکومت گزشتہ 20 ماہ سے بچوں کی فیسیں ادا نہیں کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے  فیسوں کی عدم ادایگی سے ہم اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دے سکتے، احتجاج کرنے والےا ساتذہ کرام نے کہا کہ  اگر ہمارے مطالبات ریٹن فورم میں حل ہونے تک دھرنہ جاری رہے گا ، دھرنے میں استاتذہ نے پلے کارڈ آٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم کے حوالے سے مختلف نعرے درج  تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More