انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیشنل ٹوارزم پاکستان نے انٹرنیشنل ماونٹین ڈے کو بھرپورانداز میں منانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نیشنل ٹوارزم پاکستان اور سوارایڈوانچرکلب، اسلام آباد کے ذمہ داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں میں یہ طے پایا کہ ہم سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی انٹرنیشنل ماونٹین ڈے کو بھرپورانداز سے منائیں گے۔ اس عالمی یوم کو منانے کے لیے نیشنل ٹورازم پاکستان اور سوارایڈوانچرکلب نے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جو مختلف سرگرمیوں کی نگرانی ، انجام دہی اور مختلف اقدامات کے لیے اپنی خدمات مہیا کریں گی۔ اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سوار ایڈوانچرکلب کے زیراہتمام ایک بائیک ریلی پریس کلب ، اسلام آباد چائے موسا تک جائے گی۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر چائے موسا/مارگلہ ہلزپرایک کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا، سیاحت متعلقہ شارٹ موویز/ مووی نائٹ کا اہتمام ہوگا اور اچھی مووی بنانے والوں کو انعامات سے نوازاجائے گا، رات کو لاوسٹا کیفے کے لان میں کیمپنگ کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔ انٹرنیشنل ماونٹین ڈے کو بھر پورانداز سے منانے کے لیے اور اس کی اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں دعوت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں سرکاری افسران، سیاستدان، سیاحت سے متعلقہ ٹوراپریٹرز، بائیکرکلب اور سیاحت میں اعلی مقام اور 8 دسمبر، 2019ء کومنایا جائے گا۔ ڈاکٹرذیشان شہزاد، ایگزیکٹوڈائریکٹرنیشنل ٹورازم پاکستان اور محمد علی ، سی ای او سوارایڈوانچرکلب نے کمیٹیوں کے ممبران کواپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک باد پیش کی اور کام کو بھرپورانداز سے اداکرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More