چکدرہ کے مقام پرجے یو آئی کی جانب سے مین شاہراہ بدستور بند

شام آٹھ سے صبح آٹھ بجے تک مین شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی رہی

جمیعت علماء اسلام کا ملاکنڈ ڈویژن کے گیٹ وے پل چوکی پر احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری رہا، قائدین کی ہدایت پرشام آٹھ سے صبح آٹھ بجے تک مین شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی رہی جس کے بعد بھی سارا دن گاڑیوں اور مسافروں کے ساتھ نر می کی گئی

چکدرہ (ویب ڈیسک ) جمیعت علماء اسلام کا ملاکنڈ ڈویژن کے گیٹ وے پل چوکی پر احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری رہا، قائدین کی ہدایت پرشام آٹھ سے صبح آٹھ بجے تک مین شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی رہی جس کے بعد بھی سارا دن گاڑیوں اور مسافروں کے ساتھ نر می کی گئی معذور بوڑھے افراد خواتین سمیت بیمار اور بیرون ملک جانے والوں کیلئے پل چوکی کے داخلی وخارجی راستے کھول دیئے گئے

جبکہ دھرنے کے منتظمین کی طرف سے رکشہ کی مفت سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے پیر کے روز عصر تک دھرنا کے مقام پر کارکنا ن کی تعداد بہت کم رہی۔منتظمین کا کہنا تھا کہا 27اکتوبر سے جاری آزادی مارچ اسلام آباد کے بعد14 نومبر سے ملک بھر پورے صوبے سمیت مین شاہراہ چکدرہ پر دھرنے کا اصل مقصدعوام کو مہنگائی بے روز گاری اور ظلم و بے انصاف میں مبتلا کرنے والی حکومت اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم سے نجات دلانا ہے

انھوں نے کہا کہ سخت سردی بارش اور بھوک کے باوجودمسلسل 21روزسے کامیابی سے جاری ہماری تحریک کے دوران شیشے تک کا نہ ٹوٹنا ہماری کارکنان کی بہترین تربیت عزم استقامت جرات اور ہمت کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہاکہ ہمارے جاری کامیاب احتجاج کی وجہ سے اب حکومت کی دیواریں ہل چکی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More