کہی بارش تو کہی برفباری، سوات کا موسم مزید سرد ہوگیا

سوات کے میدانی علاقوں می‍‍ں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری ہے، سوات کے مرکزی شہرمینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سوات کے سیاحتی علاقوں کالام، مانکیال، اوشو، مدین، بحرین اور ملم جبہ پر برفباری جاری ہے،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے میدانی علاقوں می‍‍ں بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں پر برفباری کا سلسلہ دوسری روز بھی جاری ہے، سوات کے مرکزی شہرمینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سوات کے سیاحتی علاقوں کالام، مانکیال، اوشو، مدین، بحرین اور ملم جبہ پر برفباری جاری ہے، بارش و برفباری کے ساتھ ساتھ یخ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔ تحصیل مٹہ، بریکوٹ، خوازہ خیلہ، کبل اور مرغزار میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سردی بڑھتے ہی لوگوں نے گرم خوراکی اشیاء کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More